دنیا کو یاد کرواتے چلیں مقبوضہ کشمیر ایک کھلی جیل ہے ، بھارتی فاشزم نئی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے،معید یوسف

بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پر جھوٹے الزامات لگائے، بھارت کے دراندازی اور کبوتر جاسوس الزامات پر صرف ہنسا ہی جاسکتا ہے، بیان

پیر 1 جون 2020 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ دنیا کو یاد کرواتے چلیں مقبوضہ کشمیر ایک کھلی جیل ہے اور بھارتی فاشزم نئی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جاری مظالم سے متعلق کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ظلم و بربریت 300 روز سے جاری ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز مقبوضہ کشمیر میں بے لگام ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ بھارت نے کہا دہشتگردی روکنیکو اضافی فورس مقبوضہ کشمیرمیں تعینات کی، اضافی فورس کی مقبوضہ کشمیرمیں تعیناتی کی وجہ جلد پتہ چل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پر جھوٹے الزامات لگائے، بھارت کے دراندازی اور کبوتر جاسوس الزامات پر صرف ہنسا ہی جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام باتیں بھارتی مایوسی اور مقبوضہ کشمیر میں ناکام پالیسی کو بے نقاب کرتی ہیں۔