دوبئی سے آنے والے 149مسافروں کے سیمپلز کرانے کے بعد قرنطینہ سنٹراور نجی ہوٹلز منتقل کردیا گیا

پیر 1 جون 2020 21:52

فیصل آباد یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) :ڈپٹی کمشنر محمدعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اورسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے پاک آرمی کے آفیسر لیفٹیننٹ ارسلان کے ہمراہ ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی فلائٹ کے 149مسافروں کے سیمپلز کرانے کے بعد قرنطینہ سنٹراور نجی ہوٹلز منتقل کرادیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایا کہ 86 مسافر جی سی نیو کیمپس،20 گرینڈ ہوٹل،14 ہوٹل ون،14 پرائم ہوٹل،13 پرائم ویو ہوٹل،ایک میت ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ایک میت کو پشاور بھجوایاگیا۔انہوں نے بتایا کہ نیگیٹو آنے والے مسافروں کو بلاتاخیر ان کے گھروں میں بھجوایا جارہا ہے۔