ہزارہ ڈویژن ، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت شروع ہو گئی

پیر 1 جون 2020 22:46

ایبٹ آباد۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ہزارہ ڈویژن میں68 روزہ لاک ڈائون کے بعد عدالتوں میں مقدمات کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں انسداد دہشت گردی، کسٹم، ایف آئی اے، لیبر، اینٹی کرپشن اور سول عدالتیں کھل گئی ہیں اور تمام عدالتوں میں اہم نوعیت کے ساتھ ریگولر کیسوں کی سماعت بھی شروع ہو گئی ہے۔

تمام ججز صاحبان چھٹیاں ختم ہونے پر عدالتوں میں حاضر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز کے تحت عدالتوں میں سماجی فاصلوں پر پابندی لازمی ہے، وکلاء اور سائلین کے داخلہ کیلئے سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، وکلاء، ججز، عدالتی عملہ اور سائلین کیلئے ماسک اور دستانے لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔