موجودہ سنگین صورتحال میں ٹائیگر فورس کا قیام انتہائی ضروری تھا،صداقت عباسی

پیر 1 جون 2020 22:53

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) دنیا بھر میں قومی رضاکاروں کا بنیادی مقصد عوام اور حکومت میں رابطہ پل کا کردار ادا کرنا ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کررہی ہے موجودہ سنگین صورتحال میں ٹائیگر فورس کا قیام انتہائی ضروری تھاکیونکہ اس سے قبل بیوروکریسی خود کو حکمران اور عوام مظلوم تصور کرتے تھے اور عوام دشمن اقدامات کرکے لوگوں مشتعل کرکے مختلف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایاجاتا تھا ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی وصدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب پروفیسر صداقت علی عباسی نے مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوںنے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ عوام کی بلاتفریق خدمت کریں اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم عمرا ن خان کے ویثرن کو کامیاب کرنے میں اپناکردار اداکریں اور بادشاہوں کاکلچر ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اچھے کام کرنے والوں کے حلقوں کو خصوصی ترجیح دی جائیگی اور غلط کام کرنے والوں کیخلاف میں خود سوشل میڈیا پر انکا احتساب کرونگا ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ کوروناوائرس کو مذاق نہ سمجھاجائے ہمارا ایم پی اے اور انکابیٹا بھی عوامی خدمت کرتے ہوئے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اس موذی وائرس کو سنجیدگی سے لیاجائے اورعوام حفاظتی تدابیر پرمکمل عملدرآمد کریں،انہوںنے خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ مری میں لاک ڈائون کوختم کرنے کیلئے میں نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزراء کے ساتھ ملاقات کی اور لاک ڈائون کو نرم کرنی درخواست کی جس پرامید ہے کہ کسی وقت بھی مری کا لاک ڈائون ختم ہوسکتا ہے ،انہوںنے تاجروں کو نوید سنائی کہ جن صارفین کا بجلی کا بل 30 ہزار روپے ہے ان کو حکومت ریلیف دیگی ان بلوں کی فراہمی آج سے شروع ہوجائیگی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین ،اے ایس پی مری وقاص خان،پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ ہارون محفوظ ،ایاز عباسی،ارسلان حنیف ایڈووکیٹ ،سہیل عباسی بلو اوردیگر بھی موجودتھے۔