پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

پیر 1 جون 2020 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس کل برو ز(منگل ) کو ہوگا ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی چوہدری اختر علی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ارکان اسمبلی کی جانب سے تحاریک استحقاق کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ استحقاق کمیٹی کا اجلاس 3 روز تک جاری رہے گا۔مسلم لیگ (ن) کے ارکان استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔(ن) لیگ کے ارکان نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنائے جانے پر کمیٹی سے استعفے دے رکھیں ہیں۔