امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

منگل 2 جون 2020 14:54

امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی اہم وجہ چین کے ساتھ کشیدگی کے باعث طلب میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے پر سودے 0.75 سینٹ کم ہوکر 8.40 ڈالر فی بشل طے پائے۔مکئی کے سودے 2.25 سینٹ گر کر 3.23 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے سودے 2.50 سینٹ کمی کے ساتھ 5.18 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :