نا اہلی کے خلاف درخواست ،فیصل واوڈا کے وکیل کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا گیا

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر مزید دلائل طلب کرلیے، سماعت سولہ جون تک ملتوی

منگل 2 جون 2020 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کے دور ان فیصل واوڈا کے وکیل کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا گیا،فیصل واوڈا کے وکیل نے نااہلی کی درخواستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ نااہلی کی درخواستیں متعلقہ فورم اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر مزید دلائل طلب کرلیے۔الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔