بلاول بھٹو زرداری کا سپاف کے سابق عہدیدار حضور بخش خاصخیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

منگل 2 جون 2020 18:15

بلاول بھٹو زرداری کا سپاف کے سابق عہدیدار حضور بخش خاصخیلی کے انتقال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپاف کے سابق عہدیدار حضور بخش خاصخیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حضور بخش خاصخیلی ان جیالوں میں سے تھے جو پارٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پارٹی کی ہر جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے، ان کی خدمات یاد رہیں گی۔دعا ہے، اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور غمزدہ خاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویژن کی سیکرٹری اطلاعات سمیعہ ناز سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ۔