مرحوم آصف فرخی اپنی ذات میں ایک کاررواں تھے،بلاول بھٹو زرداری

ان کی خدمات سے پاکستان کی آئندہ نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

منگل 2 جون 2020 18:18

مرحوم آصف فرخی اپنی ذات میں ایک کاررواں تھے،بلاول بھٹو زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ادیب، نقاد و دانشور آصف فرخی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم آصف فرخی اپنی ذات میں ایک کاررواں تھے، ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے ادبی میلوں کے کلچر کے ذریعے پاکستان میں علم دوست ماحول کو نئے سرے سے استوار کیا۔ان کی خدمات سے پاکستان کی آئندہ نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی۔دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔