اپوزیشن کا ٹڈی دل کے حوالے سے وفاق اور پنجاب حکومت پر ہزرہ سرائی اپنی مردہ سیاست کو میڈیا میں زندہ رکھنے کے لئے ہے،ناصر سلمان وائس چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل پنجاب، ترجمان حکومت پنجاب

ن لیگ کے ارسطو ٹڈی دل سیاست سے پہلے اس بارے حقائق جان لیتے تو اپنا مذاق نہ بنواتے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 جون 2020 18:14

اپوزیشن کا ٹڈی دل کے حوالے سے وفاق اور پنجاب حکومت پر ہزرہ سرائی اپنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2020ء) اپوزیشن کا ٹڈی دل کے حوالے سے وفاق اور پنجاب حکومت پر ہزرہ سرائی اپنی مردہ سیاست کو میڈیا میں زندہ رکھنے کے لئے ہے،ن لیگ کے ارسطو ٹڈی دل سیاست سے پہلے اس بارے حقائق جان لیتے تو اپنا مذاق نہ بنواتے، وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نومبر دسمبر میں جب ٹڈی دل کا کامیابی کے ساتھ سدباب کرچکی تھی، اس وقت ن لیگ سروسز ہسپتال کے باہر قومی مجرم کی صحت کے بارے میں من گھڑت جھوٹ پر مبنی داستانیں سنا رہی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے حوالے سے ایمرجنسی ڈکلیئر کی، وفاق نے 6 ارب روپے اور صوبہ پنجاب نے ایک ارب کے فنڈز کا اجراء کیا، نومبر دسمبر میں حکومت پاکستان کے کامیاب ٹڈی دل آپریشن کو دنیا نے سراہا، ٹڈی دل ایک بین الاقوامی چیلنج اور خطرہ ہے، دسمبر تک پاکستان نے دنیا کے متاثرہ علاقوں کے مقابلے میں 71388 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جو دنیا میں متاثرہ علاقوں کا 38 % یے ، دنیا میں متاثرہ 187943 ہیکٹر، ایران میں 2372 ہیکٹر ہندوستان میں 22113 ہیکٹر رقبہ سپرے ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ٹڈی دل افریقہ سے سفر کرتا ہوا آتا ہے، اور ایل او سی، ایران، بلوچستان، افغانستان اسکے علاقے ہیں، ہندوستان بھی متاثر ہے، مارچ اپریل میں ٹڈی دل کے دوبارہ حملے کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلکل تیار رہی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار خود متاثرہ علاقوں میں جا کر آپریشن دیکھ رہے ہیں، وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا سرکاری ہیلی کاپٹر نگرانی کے لیے دے دیا ہے، جدید سپرے مشین کے ساتھ اور فضائی سپرے دن رات کرکے مارچ سے اب تک صوبہ پنجاب کے 3 لاکھ 68 ہزار 355 ایکڑ پر سپرے کیا جاچکا ہے، 24/7 کنٹرول روم اور ہیلپ لائن قائم یے،انتظامیہ کے علاوہ کسانوں کو ٹریننگ دی گئی۔صورتحال کنٹرول میں ہے، NDMA اس حوالے سے تمام سہولیات فراہم کررہی ہے،