پی آئی اے کی تین پروازیں سعودی عرب میں پھنسے 530 پاکستانی اور وہاں جاں بحق 16 پاکستانیوں کی میتیں لے کر (کل )پاکستان پہنچ رہی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 2 جون 2020 22:33

پی آئی اے کی تین پروازیں سعودی عرب میں پھنسے 530 پاکستانی اور وہاں جاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) پی آئی اے کی تین پروازیں سعودی عرب میں پھنسے 530 پاکستانی اور وہاں جاں حق 16 پاکستانیوں کی میتیں لے کر) کل) منگل کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل جنرل پاکستان نے اب تک 4000 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے جن میں 480 عمرہ زائرین اور 195 زیر حراست پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی سفارتخانہ نے مشنز سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن کی فراہمی اور خصوصی پروازوں کے ذریعے ان کی وطن واپسی میں بھی بھرپور تعاون کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مشنز نے سعودی عرب میں فوت ہونے والے 40 پاکستانیوں کی مقامی تدفین میں مدد کی ہے۔ اب تک 90 کی میتوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جبکہ باقی میتوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔