فریال تالپور کا سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، بیان

منگل 2 جون 2020 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ ایک بیان میں فریال تالپور نے کہاکہ مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ کا انتقال پارٹی اور ملیر کی عوام کے لیئے بہت بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زندگی کی آخری گھڑی تک وہ پارٹی پروگرام کے فروغ اور ملیر کی عوام کی بھبود و ترقی کے لیئے سرگرم رہے۔

فریال تالپور نے کہاکہ کرونا وباء پھوٹنے کے بعد بھی وہ دن رات عوام کے خدمت میں مصروف رہے۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ فریال تالپور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔