ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ،ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل

بدھ 3 جون 2020 00:00

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جعفرایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا مال بردار ٹرین بلوچستان سے سندھ جارہی تھی کہ ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی پہلی بولی کے اگلے دونوں پہیے پٹڑی سے اتر گئے مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کو ٹریک کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا ریلوے انتظامیہ نے مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اترنے کی اطلاع ڈی ایس ریلوے سکھر کو دی مال بردار ٹرین کی بوگی کو پٹڑی پر لانے اور ٹریک بحال کرنے کے لیے ریلیف انجن بھی طلب کر لی ہے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات گئے تک ریلیف انجن کے پہنچتے ہی مال بردار ٹرین کو بوگی کو پٹڑی پر لا کر ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے بحال کردیا جائیگا دریں اثناء کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریلوے انتظامیہ کی مدد کے لیے ایف سی کا دستہ بھی ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا ہے۔