پاکستان میں کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم شدید متاثر

کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر ہونے کے ساتھ خسرہ جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ

بدھ 3 جون 2020 15:29

پاکستان میں کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم شدید متاثر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) کورونا کے باعث پاکستان میں انسداد پولیو مہم بھی شدید متاثر ہوگئی، رواں سال اپریل میں چالیس ملین بچے انسداد پولیو کے قطروں سے محروم رہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان 2018 میں پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا تھا،گزشتہ سال دوبارہ پولیو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے بتایا کہ موقع ملتے ہی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا پروگرام بنایا جائے گا۔ کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر ہونے کے ساتھ خسرہ جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔