ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایات پر کاروئیاں،اے کیٹگری کا مفرور اشتہاری اور اقدام قتل کے تین ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 جون 2020 16:05

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایات پر کاروئیاں،اے کیٹگری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایات پر کاروئیاں،اے کیٹگری کا مفرور اشتہاری اور اقدام قتل کے تین ملزمان گرفتار،جہلم پولیس تھانہ دینہ نے کیٹگریAکا مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا سب انسپکٹرنثار احمد SHOتھانہ دینہ اور انکی ٹیم نے مقدمہ نمبر208مورخہ24-05-2019بجرم392/411/170/171ت پ تھانہ دینہ میں مطلوب کیٹگریAکا مفرور اشتہاری بابر عباس ولد عباس خان ساکن ضلع منڈی بہاؤ الدین کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے تریس کر کے گرفتار کر لیا ۔



دینہ کے علاقہ میں اقدام قتل کے 3 ملزمان کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار سب انسپکٹر نثار احمد ایس ایچ او تھانہ دینہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم اقبال تھانہ دینہ اور انکی ٹیم کو وقوعہ کی بابت اطلاع ملتے ہی فوری ٹیم تشکیل دی اور کامیاب ریڈ کر کہ 3 کس ملزمان 1۔

(جاری ہے)

بلال سرفراز ولد سرفراز احمد سکنہ پنڈ جاٹہ دینہ 2۔

مجاہد ولد محمد صدیق سکنہ دینہ3۔ رخسار ولد محمد افتخار سکنہ دینہ کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ملزمان سے اسلحہ آتشیں بھی برآمد کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ کسی بھی علاقہ میں فائرنگ کے واقعات کو نظر انداز نہ کیا جائے گا پولیس ہمہ وقت عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی بھی سستی کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔ قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جہلم پولیس اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیگی۔