بنوں ،ڈیرہ روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے

بدھ 3 جون 2020 17:12

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) بنوں ڈیرہ روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھجوری ہوٹل کے قریب سڑک کی ابتر حالت کے سبب موٹر سائیکل پھسل کر الٹ گئی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم ایمبولینس گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد نورنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :