ملک بھر میں کئی شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پٹرول بحران شروع

پٹرول پمپس کو چالیس پچاس ہزار لیٹر کی بجائے صرف آٹھ ہزار سے دس ہزار لیٹر سپلائی کی گئی ملک کے تمام پی ایس اوز کو آیل ٹینکرز کے زریعے سپلائی جاری ہے،پی ایس او پمپس پر آئل سپلائی کی کوئی قلت نہیں، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن

بدھ 3 جون 2020 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ملک بھر میں کئی شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پٹرول بحران شروع ہوگیا۔ بعض پٹرول پمپس پر پٹرول ہے تاہم لمبی لائینوں میں گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑرہا ہے، پٹرول پمپس کی کو چالیس پچاس ہزار لیٹر کی بجائے صرف آٹھ ہزار سے دس ہزار لیٹر سپلائی کی گئی، پٹرول کی قلت سے شہری ذلیل و خوار ہوگئے۔

اسلام آباد کے پٹرول پمپس پر پٹرول کیلئے آئے شہری خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنے لگے تاہم شہری پٹرول کی قلت پر شدید پریشان ہیں ۔بحران اس وقت شروع ہوا جب چالیس پچاس ہزار لیٹر ڈیمانڈ کی بجائے صرف آٹھ سے دس ہزار لیٹر پٹرول سپلائی کیا گیا۔ شہریوں نے بحران کو جلد ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ ملک کے تمام پی ایس اوز کو آیل ٹینکرز کے زریعے سپلائی جاری ہے،پی ایس او پمپس پر آئل سپلائی کی کوئی قلت نہیں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات ٹرانسپورٹیشن کیلئے ڈیزل اور پٹرول دستیاب ہے،کرونا کرائسز کے دوران بھی آئل ٹینکرز پٹرول پہنچانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہاکہ کراچی، اسلام آباد، گلگت اور دیگر ڈیپو سے پی ایس او پٹرول پمپ کو سپلائی جاری ہے،اس کے علاوہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ٹینکرز رکے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے سپلائی بند ہے،کمپنیز کے پاس پٹرول اور ڈیزل نہیں ہے، وجہ پٹرول کی قیمتوں کا کم ہونا ہے،موجودہ صورتحال میں آئل درآمد بھی نہیں کیا جا رہا۔