نیب کی ڈرامے بازی ، اپوزیشن کو دبانے سے حکومت کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، پیر اعجاز ہاشمی

بدھ 3 جون 2020 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اورنائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمدہاشمی نے کہا ہے کہ نیب کی ڈرامے بازی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپوزیشن کو دبانے کی روش سے عمران حکومت کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ حکومت کو رونا وائرس اورٹڈی دل کے خاتمے کی بجائے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی تضحیک کے ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمریتوں نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کو دبایا اوراب میڈیا ٹرائل کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

مگرعوامی اقتدار آنے پر ان کا نام لیوا کوئی نہیں ہوتا۔سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان،ایوب خان ، ضیاالحق ، اورجنرل پرویز مشرف کے سیاسی کلچر ختم کرنے کی پالیسیوں سے باز آجائیں۔مشکل وقت گذر جاتا ہے، صالح اور بدکردار کے لوگ ا پنی اپنی حیثیت سے یاد رکھے جاتے ہیں۔

چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اپنی نیک نامی نہیں کمارہے، انہیں بدترین الفاظ میں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مل کر لائحہ عمل تیار کریں ۔شہبا زشریف کے بعد اب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے، ہم انتقامی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں