یکسپریس وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ضعیف العمر شخص جاں بحق

بدھ 3 جون 2020 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ضعیف العمر شخص جان بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

تھانہ کھنہ پولیس کو اے ایس آئی مومن خان نے بتایا کہ مزدا گاڑی نمبر Z-7423 کے نامعلوم ڈرائیور نے غفلت اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے پیدل شخص کو کچل دیا جس کی عمر ستر سال ہے۔ گاڑی کی ٹکر سے ستر سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ڈرائیور اور متوفی کے ورثائ کی تلاش شروع کر دی ہی