گوجرانوالہ، مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملے کسی بھی ملک میں نا قابل برداشت ہیں، ثروت اعجاز قادری

بدھ 3 جون 2020 23:36

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملے کسی بھی ملک میں نا قابل برداشت ہیں،او آئی سی اور بلخصوص عرب ریاستوں کو ملک شام میں عمربن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کے مزارات کی شہادتوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے، ملک شام میں خانہ جنگی اور مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملوں کے خلاف5جون کو ملک بھر میں دینی جماعتوں سیپر امن احتجاج ریکارڈ کروانے کی اپیل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے درگاہ عالیہ کیلیانوالہ شریف کے سجادہ نشین علامہ پیر سید عظمت علی شاہ بخاری المعروف پیر چن جی سرکار کے وصال پر صاحبزادہ علی سجادحسین شاہ بخاری سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری،ضلعی رہنما و تحصیل صدر وزیر آباد محمد جاوید بٹ و دیگر علما و ذمہ دران بھی موجود تھے۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کے انتقال سے پیدا ہو نے والا خلا پر کرنا محال ہوگا آپ کی پوری زندگی تبلیغ دین،ملی قومی اور فلاحی سرگرمیوں میں صرف ہوئی ان کے نیک مشن کو جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :