نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر کی پاکستان اسٹیل مل کراچی کے 9500ملازمین کو کونوکریوں نکالنے کے ای سی سی کے فیصلے کی شدید مذمت

بدھ 3 جون 2020 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے پاکستان اسٹیل مل کراچی کے 9500 ملازمین کو کونوکریوں نکالنے کے ای سی سی کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کو تباہ کرنے کے زمہ دار حکمرانوں اور بیوروکرپٹ کے احتساب کرنے کے بجائے کمزور لوگوں پر بجلی گرانا کہا کا انصاف ہے، پبلک سیکٹر کے تمام اداروں کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا جارہا ہے، یہ ادارے انتظامیہ کی کرپشن اور سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں، لیکن بجلی ہمیشہ کمزور مزدور طبقے پر گرتی ہے، ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کردیا جاتا ہے، پاکستان اسٹیل اپنے محل و قوع اور قومی سلامتی کے حوالے سے بھی نہایت اہم اور حساس ادارہ ہے، اس کا مستقبل کیا ہوگا، اس کی نجکاری روکنے کے لیئے سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں، شمس الرحمن سواتی نے پاکستان اسٹیل مل کے تمام سٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ فوری طور پر مشاورت سے ایکشن کمیٹی تشکیل دیں تاکہ اس ادارے کو تباہ کرنے والوں کا احتساب ممکن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی کا تحفظ کیا جائے اور ملازمین کو بے روزگاری سے بچایا جاسکے، پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کا وعدہ کیا تھا اور عمران خان نے خود وزیراعظم بننے سے قبل پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔