پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020 کے مقابلے آئندہ ہفتے شروع ہونگے، چوہدری طارق امین گوجر

بدھ 3 جون 2020 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آن لائن پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020 کے مقابلے آئندہ ہفتے شروع ہونگے، گذشتہ روز ایونٹ آرگنائزر چوہدری طارق امین گوجر نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی ان مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے ایونٹ کے لئے مختلف ایج کیٹگریز 9 سال سے 80 سال کی عمر تک کے مقابلے رکھے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ کھلاڑی 30 سیکنڈ کی ویڈیو جس میں ٹیکنیک، فٹ ورک، مختلف سٹائل پنچز ایونٹ کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بھیجیں گے۔

متعلقہ عنوان :