لیاقت آباد میں علاقہ پولیس کی سرپرستی میں لاک ڈان کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

ڈاکخانہ پر واقع فوڈ اسٹریٹ پر رات گئے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رہتی ہیں،شہریوں کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

جمعرات 4 جون 2020 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں علاقہ پولیس کی سرپرستی میں لاک ڈان کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈاکخانہ پر واقع فوڈ اسٹریٹ پر رات گئے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رہتی ہیں, گول گپے والا، حلیم والا، نرالا سویٹس،کٹاکٹ مچھلی والا، فرائی مچھلی والا، جبکہ کچھ چائے کے ہوٹل بھی معمول کے مطابق رات گئے تک کھلے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے لاک ڈان میں نرمی کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں شام سات بجے تک جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم لیاقت آباد کا علاقہ ان پابندیوں سے مبرانظر آتا ہے جہاں پولیس کی سرہرستی میں رات گئے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رہتی ہیں علاقے میں موجود مشہور گول گپے والے کو اس سلسلے میں کھلی چھوٹ دی گئی ہے جہاں سے شہری رات دو بجے بھی گول گپے کھاسکتے ہیں ، اسی طرح گول گپے والے سے چند قدم کے فاصلے پر حلیم والا بھی رات گئے تک بیٹھا رہتا ہے اور جب بھی تھانے کی موبائل حلیم والے کی دکان بند۔

(جاری ہے)

کروانے آتی ہے تو وہ موبائل فون۔نکال کر ایک نمبر ملانے کے بعد موبائل افسر کو دیکر کہتا ہے بھائی سے بات کرو ، موبائل افسر موبائل۔پر بات کرنے کے بعد بنا۔کچھ کہے وہاں سے چلا۔جاتا ہے جبکہ پولیس کا زور ان۔پر چلتا ہے جو پیسے نہیں دیتے یا جن۔کے پاس تگڑی سفارش نہیں ہے زیادہ تر ٹھیلے والوں کے ترازو اٹھا کر لے جاتے ہیں، دوسری جانب لیاقت آباد میںڈاکخانے پر دودھ کی بوتلوں والے، ربڑی والے، گنے کا رس بیچنے والے، کٹا کٹ مچھلی والے، بھی رات گئے تک کھلے رہتے ہیں، اسی طرح خاموش کالونی میں واقع چائے کے ہوٹل پر رات کے آخری پہر رونق لگی رہتی ہے۔

ادھر ذرائع کا دعوی ہے کہ دکانیں کھلوانے کے لیے علاقہ پولیس کو بھاری رقم رشوت کے طور پر دی جارہی ہے۔ ادھر شہری حلقوں نے اعلی حکام سے لیاقت آباد پولیس کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کا نوٹس لینے کا۔مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب شہر میں زیادہ تر تھانوں نے اپنی حدود میں تمام مارکیٹس اور دکانیں بند کروادی ہیں تو لیاقت آباد پولیس اس سلسلے میں کیوں کوتاہی دکھارہی ہے ، لیاقت آباد پولیس کی وجہ سے شہر میں کورونا وائرس کے پھیلا میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔