سانگھڑ م، مسلح ڈاکوئوں کے ہاتھوں مزاحمت پر زخمی ہونے والا تاجر نواب شاہ کے اسپتال میں دم توڑ گیا

جمعرات 4 جون 2020 00:19

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) سانگھڑ منگلی تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکوئوں کے ہاتھوں مزاحمت پر زخمی ہونے والا تاجر نواب شاہ کے اسپتال میں دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب منگلی تھانے کی حدود میں گزشتہ روز موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے بھوسے کے تاجر سے اسلحہ کے زور پر دولاکھ روپے چھین لئے تھے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا واقعے کے بعد ملزمان فرار ھوگئے تھے یہ واقعہ راجہ شاہد پولیس چوکی کے قریب پیش آیا تھا زخمی کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ ریفر کردیا تھا جہاں پر زخمی ہونے والا تاجر لیاقت بھٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ جانبحق ہونے والا تاجر ٹنڈوآدم کا رہائشی تھا لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سانگھڑ اسپتال لائی گئی پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی گئی ورثہ نے سانگھڑ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی لیاقت بھٹی اپنی گاڑیاں لوڈ کروانے کے لیے یہاں پہنچا تھا جس پر نامعلوم ڈاکوں نے راستے میں گھیر کر فائرنگ کردی تھی ورثہ نے آئی جی سندھ وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری جانب ابھی تک واقعہ کی رپورٹ درج نہ سکی۔