پولیس نے خود کو آرمی افسر ظاہر کرنے والا جعلساز کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

مری میں داخل ہونے کے لیے سٹی ٹریفک آفیسر نے گاڑی کو چیکنگ کے روکا تو ایک نوجوان نے اپنا تعارف آرمی آفیسر مجاہد حمزہ کے نام سے کروایا، پولیس نے کارڈ طلب کیا جو چیک کروانے پر کارڈ جعلی نکلے

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 4 جون 2020 12:58

پولیس نے خود کو آرمی افسر ظاہر کرنے والا جعلساز کو تین ساتھیوں سمیت ..
مری(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04جون2020ء) مری پولیس نے خود کو آرمی افسر ظاہر کرنے والا جعلساز کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری میں داخل ہونے کے لیے سٹی ٹریفک آفیسر نے گاڑی کو چیکنگ کے روکا تو ایک نوجوان نے اپنا تعارف آرمی آفیسر مجاہد حمزہ کے نام سے کروایا، کارڈ طلب کیا جو چیک کروانے پر کارڈ جعلی نکلے۔ کارڈ جعلی نکلنے کے بعد ملزم کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی لیکن سیاحتی مقامات کو نہیں کھولا گیا تھا۔ عید کے دنوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا تھا لیکن انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تا ہم اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایس او پیزبنا کر سیاحتی مقامات کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

دوسری جانب پابندی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سیاحتی مقامات کا رخ کر رہی ہے جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو ان کو روکنے میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ان مقامات پر داخل ہونے کی مختلف طریقے سے کوششیں بھی کی جاتی ہیں، ایک ایسی ہی کوشش اب پکڑی گئی ہے جس میں مری پولیس نے خود کو آرمی افسر ظاہر کرنے والا جعلساز کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مری میں داخل ہونے کے لیے سٹی ٹریفک آفیسر نے گاڑی کو چیکنگ کے روکا تو ایک نوجوان نے اپنا تعارف آرمی آفیسر مجاہد حمزہ کے نام سے کروایا، کارڈ طلب کیا جو چیک کروانے پر کارڈ جعلی نکلے۔