مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار ، دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 99300کیوسک اور اخرج 105000 کیوسک

جمعرات 4 جون 2020 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 99300کیوسک اور اخرج 105000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 69300کیوسک اور اخراج69300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد52400کیوسک اور اخراج70000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد35600کیوسک اور اخراج10900 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1444.28 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.061 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1210.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.004 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.035 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :