مولانا محمد عالم محمد حسنی کی دینی و مذہبی خدمات ناقابل فراموش ہے مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام کے سربلندی اور قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے وقف کر رکھی تھے مولانا ایک تحریک اور نظریہ کانام ہیں مرحوم کی خدمات اور کاوشیں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ رہے گا

جمعیت علماء اسلام کے رہنما وں کا صاحبزادہ گان اور خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

جمعرات 4 جون 2020 18:10

کوئٹہ ۔04 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما وں نے کہا کہ مولانا محمد عالم محمد حسنی کی دینی و مذہبی خدمات ناقابل فراموش ہے مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام کے سربلندی اور قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے وقف کر رکھی تھے مولانا محمد عالم محمد حسنی ایک تحریک اور نظریہ کانام ہیں مرحوم کی خدمات اور کاوشیں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ رہے گا جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے کارکن ایک مہربان اور مشفق روحانی اور سیاسی پیشواء سے محروم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

یہ بات جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی نائب امیر چہارم مولانا عبد ا لنافع سرپرست اعلی مولانا محمد صادق مولانا مفتی عبدالوہاب حاجی محمد سلیمان جتک قاری شاہ حاجی امیر محمد ناظم دو یم مولانا عبد الغفار مولانا عبدالستار ناظم چہارم مولانا نور محمد مولانا نصیب اللہ حقانی سکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری عبد الغفور سید گل آغا ناظم مالیات حافظ سعد اللہ مولانا عبد العلی مولانا شیر محمد مولانا آمین اللہ آمین مولانا عبد الرحیم سالار ملا حاجی جلال الدین عبدالاحد صلاح الدین عبدالعلی ترین سر پر ست عبداللہ حافظ عبدالھادی اور مولانا علی مردان مولانا خلیل احمد صادق مولانا قاری نظر محمد ملا برات خان محمد عثمان ترین ود یگر نیاپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا محمد عالم محمد حسنی کی رحلت سے جمعیت علماء اسلام ایک سچے ملخص اور باکردار رہنما سے محروم ہو گئے مرحوم کی رحلت صرف ضلع چاغی کے عوام اور دیندار طبقہ کے لئے نقصان نہیں ہے بلکہ اہل بلوچستان کے لیے عظیم نقصان ہے مولانا محمد عالم محمد حسنی کی مشن کو ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچا ینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم ایک مشفق اور منجمد سیاستدان سے محروم ہو گئے انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عالم محمد حسنی نے ہمیشہ جماعتی اصولوں کے پاسداری کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے فعالیت کے لیے دن رات جہدوجہد کی مرحوم نے جس سنجیدگی سے جمعیت علماء اسلام کے پروگرام کو عام کرنے کی سعی کی وہ اہل بلوچستان کے لیے قابل تحسین ہے مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا مدتوں تک پر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے مجلس عاملہ مجلس شوری مجلس عمومی کے معزز اراکین جمعیت علمائے اسلام ضلع چاغی کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امراء ونظماء سے باالخصوص مولانا محمد عالم محمد حسنی کے صاحبزادہ گان سے اور خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔