قومی خزانہ لوٹنے والوں اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امیتاز احتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،

وزیر اعظم عمران خان نے شروع دن سے لٹیروںکے خلاف احتساب کا عزم کررکھا ہے تاکہ بدعنوان عناصر سے قومی دولت وصول کی جائے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعرات 4 جون 2020 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امیتاز احتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے شروع دن سے لٹیروںکے خلاف احتساب کا عزم کررکھا ہے تاکہ بدعنوان عناصر سے قومی دولت وصول کی جائے ، جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتیں کرپشن کی چیمپیئن تھیں جنہوں نے بے دردی سے ملک کو لوٹا سٹیل ملز سمیت ملکی اداروں کو تباہ کیا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی بحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو شفاف انداز میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کر رہا ہے۔ شہبازگل نے کہا کہ موجودہ حکومت ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے جس کے خلاف کرپشن کا کوئی سیکنڈل نہیں ۔