مالی تعاون کے پروگرام کے اہداف کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،

پاکستان توسیعی فنٖڈ سہولت کے دوسرے جائزہ کو جلد مثبت اختتامیہ تک لاناچاہتا ہے، آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس کی واشنگٹن میں پریس بریفنگ

جمعہ 5 جون 2020 15:25

مالی تعاون کے پروگرام کے اہداف کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی حکام کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے مالی تعاون کے پروگرام کے اہداف کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چند ہفتے قبل آئی ایم ایف نے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی تھی جس کی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ نے دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت بدستوربرقرارہے، اس ضمن میں پاکستان کے حکام کے ساتھ تکنیکی نوعیت کی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے بننے والے حالات اور توسیعی فنڈ سہولت کے اہداف کو یقینی بنانے کیلئے ہمارا پاکستان کے ساتھ تعمیری رابطہ ہے تاکہ دوسرے جائزہ کا جلد ازجلد مثبت حل نکالاجاسکے، پاکستان توسیعی فنٖڈ سہولت کے دوسرے جائزہ کو جلد ازجلد مثبت اختتامیہ تک لاناچاہتا ہے۔