دنیا بھر میں کرونا سے تین لاکھ 93ہزار افرادہلاک،67لاکھ سے زائد متاثر
نیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار 493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،امریکی میڈیا
جمعہ 5 جون 2020 15:53
(جاری ہے)
امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 1 ہزار 626 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 83 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7لاکھ 12 ہزار 252 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 870 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 34 ہزار 39 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 384 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 108 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 740 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 133 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 39 ہزار 904 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 661 ہوچکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 689 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 363 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 29 ہو گئی۔جرمنی میں کورونا سے کٴْل اموات کی تعداد 8 ہزار 736 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 923 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 630 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 410 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 71 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 270 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 65 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 444 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 611 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 157 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 27 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کٴْل تعداد 1 ہزار 838 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 56 ہزار 213 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 31 ہزار 198 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.