سرگودھا ڈسٹرکٹ بار میں میں کام کرنیوالی خاتون نے شوہر کے ظلم کا شکار چائنیز لڑکی کی مدد کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

جمعہ 5 جون 2020 19:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) سرگودھا ڈسٹرکٹ بار میں میں عورتوں کے حقوق کے حوالہ سے کام کرنے والی خاتون قانون دان غلام زہرہ گوندل ایڈووکیٹ نے شوہر کے ظلم کا شکار چائنیز لڑکی کی مدد کرکے نہ صرف سرگودھا بار کا بلکہ پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کا منصور نامی نوجوان نیچائنز دوشیزہ کو بزنس کے نام پر پاکستان بلوا کر جھانسہ سے شادی رچائی اور تین سال کا بچہ چھین کر گھر سے نکالتے ہوئے پولیس کے ذریعے جیل بجھوا دیا۔

جس کا علم ہونے پر وکلا برادری کی خاتون وکیل غلام زہرہ گوندل ایڈووکیٹ نے اس سے ملاقات کر کے اس کی داد رسی کا بیڑا اٹھایا جس کا کہنا ہے کہ صرف وکلا ہی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں غلام زہرہ گوندل ایڈوکیٹ چیمبر میں غریب مستحق خواتین اور بچوں کے لئے قانونی امداد فراہم کرتی ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور چینا ایمبیسیڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مظلوم چینیز خاتون کے کاغذات مکمل کر کے اس کی وطن واپس چائنہ بھجوانے کے لئے اقدامات کریں۔