پنجاب میں کورونا وائرس کے 2040 نئے کیس، تعداد 33144 ہو گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر

جمعہ 5 جون 2020 20:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس کے 2040 نئے کیس، تعداد 33144 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور میں 1095، ننکانہ 8، قصور 14، شیخوپورہ 37، راولپنڈی 218،جہلم 22، اٹک 29، چکوال 8، گوجرانوالہ 60 اور سیالکوٹ میں 65 نئے کیس سامنے آئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ گجرات 54، حافظ آباد 3، منڈی 4، ملتان 97، خانیوال 5، وہاڑی 5، فیصل آباد 120، چینیوٹ 2، ٹوبہ 18 اور رحیم یار خان میں 21 ، سرگودھا 31، میانوالی 6، خوشاب 1، بھکر 2، بہاولنگر 22، بہاولپور 20، ڈی جی خان 21، مظفر گڑھ 64، راجن پور 2، لیہ 12، ساہیوال 10 اور اوکاڑہ 5 نئے کیس سامنے آئے۔

ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے 22 مزید اموات، کل تعداد 629 ہو چکی ہیں،اب تک 266،959 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7806 ہو چکی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہاعوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنا کر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔