طیارہ حادثہ، 94 لاشیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں ، 3 میتیں سردخانوں میں ہیں،وزیراعلی سندھ

جمعہ 5 جون 2020 22:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کے 97 شہداء میں سے 94 لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ جمعہ کو جاری بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ 55 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہیں، اس وقت 2 میتیں ایدھی اور ایک چھیپا کے سردخانے میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک لاش کی ڈی این اے میچنگ دوبارہ ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ عید سے قبل لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی ائرپورٹ کے قریب لینڈینگ سے پہلے ماڈل کالونی میں گر کرتباہ ہوگیا تھا ۔ طیارہ میں عملہ سمیت 99 مسافر سوار تھے جن میں سے دو مسافر اس حادثہ میں معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے جبکہ 97 افراد حادثہ میں شہید ہوگئے تھے ۔