ڈیرہ اسماعیل خان، بائیس سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 6 جون 2020 17:44

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) تحصیل پروآ کے علاقہ عادل سپرا میں بائیس سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق عادل سپرا کے رہائشی فتح شیر نے تھانہ پروآ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزما ن اسلم عرف قادرا اور حبیب اللہ اس کی بیٹی بائیس سالہ (ر بی بی ) کو اغواء کرکے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے باپ کی رپورٹ پر دونوں ملزمان بھائیوں کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :