ملکی تاریخ کے سب سے اہم، 7 ارب ڈالرز سے زائد کے ایم ایل 1 منصوبے کی منظوری دے دی گئی

سی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد اب منصوبے کو منظوری کیلئے ایکنک کے پاس بھی بھجوا دیا گیا، منصوبے کی لاگت 7 ارب 20 کروڑ ڈالر ہے: چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جون 2020 18:50

ملکی تاریخ کے سب سے اہم، 7 ارب ڈالرز سے زائد کے ایم ایل 1 منصوبے کی منظوری ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2020ء) ملکی تاریخ کے سب سے اہم، 7 ارب ڈالرز سے زائد کے ایم ایل 1 منصوبے کی منظوری دے دی گئی، چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا بتانا ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد اب منصوبے کو منظوری کیلئے ایکنک کے پاس بھی بھجوا دیا گیا، منصوبے کی لاگت 7 ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں قوم کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔



عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سی پیک میں شامل ایم ایل 1 منصوبے کو سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری مل گئی ہے۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کل لاگت 7 ارب 20 کروڑ ڈالرز ہوگی۔

(جاری ہے)

سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد اب ایم ایل 1 کو ایکنک سے بھی منظوری کیلئے بھجوایا گیا ہے۔

ان کا بتانا ہے کہ پشاور سے کراچی تک منصوبے میں 1872 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن شامل ہے، پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک دو رویہ کرنا بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں ڈرائی پورٹ کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے۔ ایم ایل ون کی منظوری سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بڑا سنگ میل ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ ایم ایل 1 کو ناصرف سی پیک کا بلکہ پاکستان کی تاریخ کا بھی سب سے اہم منصوبہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ منصوبہ افسوسناک طور پر کئی برس سے التوا کا شکار رہا۔ تقریباً 6 برس کی تاخیر کے بعد اب اس منصوبے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔