کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا بلوچستان میں لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے کرکٹ آفیشلز امپائرز،اسکوررز کے مدد کیلئے سامنے آگئے

اتوار 7 جون 2020 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2020ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا بلوچستان میں لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے کرکٹ آفیشلز امپائرز،اسکوررز کے مدد کیلئے سامنے آگئے،تفصیلات کے مطابق طویل لاک ڈاون کے باعث بلوچستان میں بھی کرکٹ کے سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث آفیشلز امپائرز اسکوررز پریشان ہوگئے تھے،جس کا نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بلوچستان آفیشلز کیلئے امداد بیجھوا دیا 44 امپائرز، اسکوررز اور گراونڈ اسٹاف کے لئے 3 لاکھ 52 ہزار روپے بھجوا دئیے ہیں.جس پر بلوچستان کے آفیشلز نے ندیم عمر کا شکریہ ادا کیاہے�

(جاری ہے)