تمباکو نوشی کے عادی افراد کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے، طبی ماہرین

پیر 8 جون 2020 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2020ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو پھیپھڑوں، سینے اور سانس کی نالیوں میں انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، جس طرح تمباکو نوشی پھیپھڑوں او سانس کی نالیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اسی طرح کووڈ۔19 سانس کے نظام پر حملہ کرتا ہے جس سے سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہر امراض تنفس ڈاکٹر نسیم اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے، اسی طرح تمباکو نوشی کووڈ۔

19 سے متاثرہ مریضوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ لوگ جو تمباکو نوشی کے عادی ہیں، کو کورونا وائرس کا زیادہ خطرہ ہے اور وہ اپنے ساتھ پیاروں کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا حملہ سب سے پہلے پھیپھڑوں پر ہوتا ہے اس لئے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔