ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پارلیمانی سکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نوشین حامد

منگل 9 جون 2020 14:12

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2020ء) پارلیمانی سکریٹری برائے قومی صحت کی خدمات ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ان تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں گے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلنے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کووڈ۔

19 کے سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو حکومت کو سخت لاک ڈائون کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کے متعدد اقدامات کئے ہیں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس او پی ایس کی خلاف ورزی کرنے میں جو بھی شخص ملوث ہوگا اسے سزا اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔19 ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور اسے صحت کے پیشہ ور افراد کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرکے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان موجودہ حالات میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر سکتا اور اس بات کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو تعلیم دی جانی چاہئے اور انہیں کووڈ۔19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے ساتھ آگاہی فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں بھی کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا سماجی دوری ، بار بار ہاتھ دھونے اور چہرے کے ماسک پہننے سے لوگوں کو اس وبائی امراض سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کھانے اور قوت مدافعت میں اضافے سے لوگوں کو تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔