دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد،فواد عالم کی واپسی

حیدر علی پہلی بار قومی سکواڈمیں شامل، کاشف بھٹی بھی انگلینڈ جائینگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 جون 2020 11:39

دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد،فواد عالم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جون 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے29 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا،نوجوان بیٹسمین حیدر علی دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ،قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست،ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔ دورہ انگلینڈ کے لیے طویل اور محدود، دونوں طرز کی کرکٹ کے کھالڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حیدر علی کے عالوہ 29رکنی سکواڈ میں شامل دیگر کھالڑیوں میں سپنر کاشف بھٹی بھی اپنے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خالف اعالن کے کردہ سکواڈ کا حصہ تھے مگر فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکے۔

انہیں بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے ممکنہ کھالڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ فاسٹ باؤلر سہیل خان کی قومی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2016ء میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا تھا۔ سہیل خان نے گذشتہ سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے 9 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے پی ایس ایل 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

حیدر علی، کاشف بھٹی اور سہیل خان کے ساتھ ساتھ حارث سہیل کے عالوہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھالڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عمران خان اور فواد عالم کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سیلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسی خان اور عمران بٹ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔

ان چاروں کو انگلینڈ روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے کھالڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے۔ فاسٹ باؤلرز حسن علی، محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل دورہ انگلینڈ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ حسن علی کمر کی انجری اور محمد عامر دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث دستیاب نہیں تھے جبکہ حارث سہیل نے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دورہ انگلینڈ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی تھی۔