وزیراعظم عمران خان کا ٹڈی دل کے تدارک کے لئے پنجاب حکومت کی جامع حکمت عملی اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار

ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کیا جائے تاکہ کسانوں کی بیش قیمت فصلوں کو اس قدرتی آفت سے تحفظ فراہم کیا جا سکے،وزیراعظم عمران خان کی پنجاب میں ٹڈی دل کے تدارک کے حوالے سے اقدامات پر اعلیٰ سطحی بریفنگ میں ہدایت

ہفتہ 13 جون 2020 20:21

وزیراعظم عمران خان کا ٹڈی دل کے تدارک کے لئے پنجاب حکومت کی جامع حکمت ..
لاہور/اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے تدارک کے لئے پنجاب حکومت کی جامع حکمت عملی اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کیا جائے تاکہ کسانوں کی بیش قیمت فصلوں کو اس قدرتی آفت سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو پنجاب میں ٹڈی دل کے تدارک کے حوالے سے اقدامات پر اعلیٰ سطحی بریفنگ کے دوران کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں ٹڈی دل کے حملے کو جدید مشینری کے استعمال اور جامع حکمت عملی سے بڑی حد تک روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کی روک تھام و تدارک کے لئے استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے ٹڈی دل کے تدارک کے لئے صوبائی حکومت کی جامع حکمت عملی اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کیا جائے تاکہ کسانوں کی بیش قیمت فصلوں کو اس قدرتی آفت سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو اس عمل میں شریک کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔