گزشہ روز جہلم میں مزید تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ، ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 15 جون 2020 16:29

گزشہ روز جہلم میں مزید تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ، ڈاکٹر وسیم اقبال، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 2730 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوانے ہیں جن میں سے 331 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 283 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ جبکہ 37 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 6 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 4 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں جبکہ 27 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 4 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 7 اموات ہوئی ہیں.اس وقت کل 13 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 12 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، جن میں سے 4 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 1 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں۔ایک کینسر کی مریضہ جو کے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تھی اور کرونا وائرس کی رپورٹ بھی مثبت تھی آج جان بحق ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :