ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے باہر انسداد ڈینگی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج ، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ سہولیات فراہم کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کررہا ہے،مظاہرین کی گفتگو

پیر 15 جون 2020 16:45

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے باہر انسداد ڈینگی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج ، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے باہر انسداد ڈینگی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ سہولیات فراہم کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے مطابق انسداد ڈینگی ٹیموں میں ایک لیڈی ورکر کو ایک میل کیساتھ کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے سرویلنس ٹیموں میں دو لیڈی ورکرز کیساتھ ایک میل یا صرف دو لیڈی ورکرز کو شامل کیا جائے۔

مظاہرین نے کہاکہ اپنے سالوں پرانے مطالبے کو دہراتے ہیں کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز نوکری پر مستقل کیا جائے۔ مظاہرین نے کہاکہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی ہفتہ وار چھٹی سمیت دیگر تہواروں کی تعطیلات کو بحال کیا جائے،انسداد ڈینگی ٹیموں کو کورونا وبائی حالات میں حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔