؁بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ضابطوں کی خلاف ورزی پر تین بیکرز و بیکنگ یونٹس پر جرمانہ عائد ،ایک بیکنگ یونٹ سیل

پیر 15 جون 2020 22:25

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص و غیر معیاری اشیاء خورد و نوش کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ضابطوں کی خلاف ورزی پر تین بیکرز و بیکنگ یونٹس پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک بیکنگ یونٹ کو سیل بھی کیا گیابی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے کارروائی سیٹلائٹ ٹان نیواڈہ کے علاقے میں کی گئی،فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مذکورہ مراکز میں صفائی کی مجموعی صورتحال انتہائی ابتر تھی، کچن سٹاف و دیگر ملازمین نے بھی ذاتی صفائی کا اہتمام نہیں کر رکھا تھا جبکہ پروڈکشن یونٹس میں زنگ آلود و گندی مشینری ، کھلے کوڑے دانوں اور تیار اشیا ڈھکی ہوئی نہ ہونے پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاقے میں قائم جنرل سٹورز ،ہول سیل ٹریڈرز اور جوس کارنرز کا بھی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے معائنہ کیا ،اس دوران مختلف جنرل سٹورز سے ممنوعہ و مضرصحت گٹکا پان پراگ اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی لگے مشروبات(جوسز)بھی برآمد ہوئے،جنہیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے قبضے میں لے لیا،علاوہ ازیں متعدد مراکز کو معیاری و محفوظ کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت اور صفائی کے انتظامات کی بہتری بارے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ مراکز مالکان و عملے کو بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ایس او پیز کی کاپیاں بھی دی گئیں

متعلقہ عنوان :