Live Updates

خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا

منگل 16 جون 2020 12:45

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2020ء) خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر خوشاب کے گاؤں ناڑا شمالی بستی شیر والی میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے شیر محمد مرحوم کے گھر پر فائرنگ کردی جس سے شیر محمد کی 4 بیٹیاں بشری بی بی، شازیہ بی بی، نسرین بی بی اور سلطانہ بی بی جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیر محمد مرحوم کا کوئی بیٹا نہیں اور قتل کی واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات