پاکستان رینجرز(سندھ)، غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام، ساڑھے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیرملکی گٹکابرآمد

بدھ 17 جون 2020 13:22

پاکستان رینجرز(سندھ)، غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام، ساڑھے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی، ساڑھے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیرملکی گٹکابرآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کھپرو کے علاقہ ہتھنگو میں کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)نے تقریباً 5کروڑ 58لاکھ 47 ہزار روپے مالیت کا غیرملکی گٹکا کی بذریعہ ٹرک اسمگلنگ کوناکام بنا کر بڑی تعداد میں مختلف اقسام کا گٹکا برآمد کر لیا۔برآمد کئے جانے والے گٹکا میں 24 ہزار 310 پیکٹس گولڈ گٹکا، 23 ہزار 656 پیکٹس آداب گٹکا اور 21 ہزار پیکٹس سفینہ گٹکا شامل ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برآمد شدہ گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :