ہتھنگو میں سندھ رینجرز کی بڑی کارروائی، ذخیرہ شدہ غیر ملکی گٹکے کی 5 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی بڑی کھیپ اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 18 جون 2020 00:09

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2020ء) ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے شہر ہتھنگو میں سندھ رینجرز کی بڑی کاروای ذخیرہ شدہ غیر ملکی گٹکے کی 5 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی بڑی کھیپ اندرون ملک وصوبہ اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی ایک ٹیم نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے شہر ہتھنگو میں کاروای کرتے ھوئے اندرون ملک۔

اندرون صوبہ۔

(جاری ہے)

اور اندرون ضلع غیر ملکی گٹکے کی بڑی کھیپ کو اسگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔جس میں 24310 پیکیٹس گولڈ گٹکا۔23656 پیکیٹس آداب گٹکا اور 2100 پیکیٹس سفینہ گٹکا برآمد کیا گیا اور تمام گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 5 کروڑ 58 لاکھ روپے ھے۔تاہم اس بڑی کاروای میں کوی گرفتاری نہیں دکھای گی ھے۔جبکہ اہم زراع سے پتہ چلا کہ یہ تمام مال کھپرو کے ایک بڑے سفینہ گٹکے کے ڈیلر کا تھا جو کہ اس کو اندرون ضلع اندرون صوبہ اور اندرون ملک سفینہ گٹکے کے ڈیلروں کو سپلای کرنا تھا جس سے نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں ڈیلر کا اہم کردار تھا

متعلقہ عنوان :