بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کوٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے ولی حامد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز

منگل 23 جون 2020 11:45

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کوٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے ولی حامد کی آواز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کوٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے پاکستانی گلوکار ولی حامد خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا گانا بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس گانے کو نندی اوڑا نے لکھا ہے جسے پاکستانی گلوکار ولی حامد خان نے گایا ہے ۔ گانے کے ڈائریکٹر طلحہ احمد اور پوسٹ پروڈکشن ایڈٹنگ منموہن سنگھ ایس گل نے کی ہے ۔ اس گانے کے ذریعے چند روز قبل خود کشی کرلینے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ہے جس کا ٹائٹل ’’ روٹھ گیا ‘‘ رکھا گیا ہے ۔