نوول کورونا وائرس سے جسم میں ایک اور جان لیوا پیچیدگی کا انکشاف
کورونا وائرس اپنے کچھ شکاروں کی حرکت قلب بھی بند کردیتا ہے،امریکی تحقیق
منگل 23 جون 2020 12:38
(جاری ہے)
ان 9 میں سے 7 مریضوں کی عمریں 60 سال سے کم تھی۔
ڈاکٹر ان 9 میں سے 6 مریضوں کی زندگیاں بچانے میں کامیاب رہے مگر محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے یاد دہانی ہوتی ہے کہ کووڈ 19 کسی طرح پورے جسم میں تباہی مچانے والی بیماری ہے۔کارڈک اریسٹ کے ساتھ محققین نے 53 کیسز ایسے بھی دیکھے جن میں آئی سی یو میں زیرعلاج کووڈ 19 کے مریضوں کی دل کی دھڑکن کی رفتار میں غیرمعمولی تبدیلیاں آئی جن میں کارڈک اریسٹ کے شکار 9 افراد بھی شامل تھے۔شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ دل کے افعال میں یہ خرابیاں براہ راست وائرس سے دل کے خلیات کو متاثر ہونے سے نہیں ہوا بلکہ یہ اس وقت ہوا جب وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بہت زیادہ متحرک ہوگیا، جس کے نتیجے میں خطرناک ورم پھیلنا شروع ہوگیا۔محققین کا کہنا تھا کہ جب جسم بہت زیادہ دبا کی زد میں ہوتا ہے، وہ بھی عام حالات میں، تو اس وقت بھی دل کی دھڑکن کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 9 میں سے 8 کارڈک اریسٹ کے کیسز کی قسم ایسی نہیں تھی جو دل کی دھڑکن کی رفتار معمول پر لانے سے دوبارہ لاحق ہوسکتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے سی پی آر اور ادویات کے بعد آپ نبض بحال ہونے کی دعا کرسکتے ہیں۔طبی جریدے ہارٹ ردہم میں شائع تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں دل کے کچھ مسائل غیرمعمولی بلڈ کلاٹس کا نتیجہ ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں ماہرین نے دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کی ایک قسم اے فیب کو دریافت کیا تھا جو خود بلڈ کلاٹس کا باعث بنتی ہے، تو یہ تعین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ یہ وائرس کا نتیجہ ہے یا دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا۔محققین کے مطابق کووڈ 19 کے کچھ کیسز میں بلڈ کلاٹس براہ راست وائرس کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہیں اور کچھ میں یہ دل کے افعال میں خرابیوں کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کووڈ کے شکار ہوں اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا بھی سامنا ہوجائے تو یہ بیماری دو دھاری تلوار بن جاتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا کہ کووڈ 19 کے متعدد ایسے مریض جن کو دل کے امراض کا سامنا ہوا، وہ پہلے سے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر امراض کا شکار تھے۔اس سے قبل مختلف ممالک میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کے کیسز سامنے آئے تھے۔محققین کا کہنا تھا کہ اب وہ ان مریضوں کا جائزہ لیتے رہیں گے جن کو کووڈ 19 کے نتیجے میں دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا سامنا ہوا کہ یہ عارضہ طویل المعیاد بنیادوں پر انہیں متاثر تو نہیں کرتا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
-
بھارت انٹرنیٹ بندش میں مسلسل چھٹے سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا، ایکسس نائو کی رپورٹ
-
روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن
-
امریکی صدرساڑھے تین لاکھ ڈالرکے مقروض نکلے
-
رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، وزیراعظم آئرلینڈ
-
فرانسیسی شہری 8 ہزارکلو میٹر پیدل سفرکرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
-
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
-
غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
-
مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکزبن گئے
-
امریکا کے سابق صدرجمی کارٹر کی حالت نازک
-
سلوواکیہ کے وزیراعظم کو 5 گولیاں لگیں، حالت سنبھلنے لگی، غیرملکی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.