روسی صدر کے اقتدار سے متعلق ووٹنگ سے پہلے وکٹری ڈے پریڈ ووٹنگ آج ہو گی

ریفارمز کے منظور ہوجانے کی صورت میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن مزید سولہ سال اقتدار میں رہ سکیں گے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 25 جون 2020 05:03

روسی صدر کے اقتدار سے متعلق ووٹنگ سے پہلے وکٹری ڈے پریڈ ووٹنگ آج ہو ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2020ء) روسی صدر کے اقتدار سے متعلق ووٹنگ سے پہلے وکٹری ڈے پریڈ ووٹنگ آج ہو گی۔ ریفارمز کے منظور ہوجانے کی صورت میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن مزید سولہ سال اقتدار میں رہ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقتدار میں توسیع سے متعلق ملک گیر ووٹنگ سے ایک دن پہلے ماسکو میں عظیم الشان فوجی پریڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پریڈ دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کے ہاتھوں نازی جرمنی کی شکست کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریبات کا حصہ ہے۔ 
ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں فوجی پریڈ کا اہتمام پہلے نو مئی کو ہونا تھا لیکن حکام نے کورونا کو جواز بتا کر اسے ملتوی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کئی شہروں میں فوجی پریڈ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دی گئی تاہم ماسکو میں مرکزی پریڈ اپنے طے شدہ وقت کے مطابق ہوئی۔ ناقدین کے مطابق صدر پوٹن کی روس کے سیاسی نظام پر مضبوط گرفت ہے اور جمعرات کو یہ تجاویز منظور ہوجانے کی صورت میں وہ مزید سولہ سال اقتدار میں رہ سکیں گے۔