بینظیر بھٹو، پرویز مشرف اور زرداری اپنے اپنے اتحادیوں سے جڑے رہے ، نواز شریف نے سندھ کو نظر انداز کیا،ایازلطیف پلیجو

جمعرات 25 جون 2020 23:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ بینظیر بھٹو، پرویز مشرف اور زرداری اپنے اپنے اتحادیوں سے جڑے رہے ، نواز شریف نے سندھ کو نظر انداز کیا لیکن محمود خان اچکزئی، مولانا فضل الرحمن ، حاصل بزنجوکو اپنے ساتھ رکھا، دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کا رویہ بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ اچھا نہیں رہا ہے انہیں نہ تو چھوڑا نہ ہی انہیں اختیار دیا جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں، ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا، وفاقی اداروں میں میں نوکریوں کے دروازے بند ہیں، شدید گرمی میں سندھ کے عوام لوڈ شیڈنگ کا عذاب برداشت کررہے ہیں، سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیاجارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سندھ سے کئے گئے وعدوں کو وفا نہیں کیا جس کے باعث یہاں بھوک، بدحالی اور بیروز گاری ہے ہر ڈویژن میں صنعتی زون قائم کیاجائے تو بیروز گاری کا خاتمہ ہوسکے گا، انہوںنے کہاکہ آج بھی سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالاجارہا ہے، سندھ کوئی فتح کیا گیا علاقہ نہیں ہے سندھ کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک بند کیاجائے، سندھ فقیر نہیں بلکہ قدرتی وسائل سے مالا مال سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا صوبہ ہے، اس کے وسائل کی لوٹ مار بند کی جائے ۔